”اے اللہ! ہمیں ایسی بارش سے سیراب کر جو مددگار، خوشگوار، سرسبز و شاداب، نفع بخش، نقصان نہ دینے والی، جلد برسنے والی، دیر سے برسنے والی نہ ہو۔“[اسناده حسن، سنن ابي داؤد: 1169، المستدرك للحاكم: 327/1 ح1222] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 182]
”اے اللہ! اپنے بندوں اور جانوروں کو پانی پلا، اپنی رحمت کو پھیلا اور اپنے مردہ شہر کو زندہ کر۔“[اسناده ضعيف، سنن ابي داؤد: 1176، الموطاللا مالك: 1/ 124] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 184]