”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر رحمتیں نازل کیں، یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔ اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر برکتیں نازل کیں یقیناً تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“[صحيح بخاري:3370] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 62]
”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر رحمتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر رحمتیں نازل کیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، ان کی ازواج اور ان کی اولاد پر برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکتیں نازل کیں یقینا تو بزرگی والا قابل تعریف ہے۔“[صحيح بخاري:3369، صحيح مسلم:407، واللفظ له] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 63]