”میں عظمت والے اللہ، اس کے معزز چہرے اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ میں آتا ہوں، شیطان مردود سے، اللہ کے نام کے ساتھ اور درود و سلام ہوں اللہ کے رسول پر، اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“[ اسناده صحيح، سنن ابي داؤد:466] ، [صحيح بدون ”والصلٰوة“ سنن ابي داؤد:466] ، [صحيح مسلم:713 ] اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے یہ الفاظ مروی ہیں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ»”اے اللہ! مجھے معاف فرما اور میرے گناہ معاف فرما اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔“[ صحيح ابن ماجه:129/1-128] [مختصر حصن المسلم/متفرق/حدیث: 29]