سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شدید گرمی میں نماز پڑھتے تھے، اور جب ہم میں سے کوئی اپنی پیشانی زمین پر نہ جما پاتا تو اپنا کپڑا بچھا کر اس پر نماز پڑھ لیتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1374]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1376] » اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 385] ، [مسلم 620] ، [أبوداؤد 660] ، [ترمذي 584] ، [نسائي 1115] ، [ابن ماجه 1032] ، [أبويعلی 4152] ، [ابن حبان 2354]
وضاحت: (تشریح حدیث 1373) اس سے معلوم ہوا: جائے نماز، چادر یا قالین پر نماز پڑھنے اور سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔