سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب اہلِ یمن آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ یمن آگئے ہیں، اور وہ تم میں سے زیادہ نرم دل ہیں۔“ اور وہ پہلے لوگ ہیں جو مصافحہ لائے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 967]
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے مصافحہ کرے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ السَّلامِ/حدیث: 968]
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا: تفرد به المصنف»