سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن مسعود اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 568]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البيهقي فى الكبرىٰ: 262/6 - انظر الصحيحة: 3166 - و رواه المصنف فى تاريخه من حديث ابن عباس: 417/8»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش اور انصار کے درمیان میرے مدینہ والے گھر میں بھائی چارہ قائم کیا۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 569]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الاعتصام، باب ما ذكر النبى صلى الله عليه وسلم ......: 7340، 2294 و مسلم: 2529 و أبوداؤد: 2926 - انظر صحيح أبى داؤد: 2597»