سیدنا ابوخراش سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے اپنے بھائی سے ایک سال تک قطع تعلق کیا تو یہ (عمل) اس کا خون کرنے کی طرح ہے۔“[الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبوداؤد، كتاب الأدب، باب فى هجرة الرجل أخاه: 4915 - انظر الصحيحة: 928»
اسلم قبیلے کے ایک صحابی رسول (سیدنا ابوخراش رضی اللہ عنہ) نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو ایک سال تک چھوڑنا اسے قتل کرنے کے مترادف ہے۔“ مجلس میں محمد بن منکدر اور عبداللہ بن ابی عتاب بھی تھے، ان دونوں نے کہا کہ ہم نے بھی ان سے اسی طرح سنا ہے۔ [الادب المفرد/كِتَابُ/حدیث: 405]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه المزي فى تهذيب الكمال: 488/5 - انظر الحديث السابق»