سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسانی پیدا کرو، تنگی پیدا نہ کرو، آسانی پیدا کرو، تم پر تنگی نہیں کی جائے گی، پس جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ، اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموشی اختیار کرو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 813]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الجهاد والسير، باب فى الامر بالتيسير الخ، رقم: 1732 . الادب المفرد، رقم: 245 . مسند احمد: 293/1 .»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو، آسانی پیدا کرو اور تنگی پیدا نہ کرو، سکھاو، آسانی پیدا کرو تنگی پیدا نہ کرو، تعلیم دو، آسانی پیدا کرو اور تنگی پیدا نہ کرو۔“ پھر فرمایا: ”جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ، جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ اور جب تمہیں غصہ آئے تو خاموش ہو جاؤ۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 814]