سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانے میں عیب نہیں نکالا جب اسے پسند فرمایا تو اسے کھا لیا، اور جب ناپسند فرمایا تو اسے چھوڑ دیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 723]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاطعمة، باب ما عار النبى صلى الله عليه وسلم طعاما، رقم: 5409 . مسلم، كتاب الاشرية، باب لا يعيب الطعام، رقم: 2064 . سنن ابوداود، رقم: 3763 . سنن ترمذي، رقم: 2031 .»
جعدہ کے آزاد کردہ غلام ابویحیٰی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 724]