سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں دو ہی چیزیں کھجور اور پانی ہمارا کھانا ہوتی تھیں۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 718]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 416/2 . قال شعيب الارناوط: صحيح . صحيح ابن حبان، رقم: 6345 .»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میں اصحاب صفہ میں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری طرف عجوہ کھجور بھیجی، اسے ہمارے درمیان جھکا دیا گیا، ہم بھوک کی وجہ سے دو دو کھجوریں کھانے لگے، جب ہم میں سے کوئی دو کھجوریں ملا کر کھاتا تو وہ اپنے ساتھی سے کہتا: میں نے دو کھجوریں ملائی ہیں پس تم بھی ملاؤ۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الاطعمة/حدیث: 720]