سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کا دن عید کا دن ہے، پس تم اپنی عید کے دن کو اپنے روزے کا دن نہ بناؤ الا یہ کہ تم اس سے پہلے یا اس کے بعد روزہ رکھو۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 417]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب صوم يوم الجمعة، رقم: 1985 . سنن ابوداود، رقم: 2420 . سنن ترمذي، رقم: 743 . مسند احمد: 495/2 . صحيح ابن حبان، رقم: 3614 .»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن روزہ نہ رکھو الا یہ کہ ایک روزہ اس کے ساتھ ملاؤ (ایک دن پہلے یا ایک دن بعد روزہ رکھو)۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصوم/حدیث: 418]