طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بالغ شخص پر حق ہے کہ وہ ہر سات دن میں سے ایک دن اللہ کی خاطر خوب صفائی کرے، اگرچہ وہ جنبی نہ ہو، وہ جمعہ کے دن اپنا سر اور اپنا جسم دھوئے گا۔“[مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجمعة/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «مصنف عبدالرزاق، رقم: 5295 . اسناده صحيح .»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن غسل کا ذکر کیا، طاؤس رحمہ اللہ نے بیان کیا، میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: اگر وہ اپنے اہل کے پاس ہو تو کیا وہ خوشبو یا تیل لگائے گا؟ انہوں نے فرمایا: میں اس کے متعلق نہیں جانتا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الجمعة/حدیث: 220]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الجمعة، باب هل على من لم يشهد الجمعة، رقم: 898، 897 . مسلم: 849 . سنن ابوداود، رقم: 341 . سنن نسائي، رقم: 1375 . سنن ابن ماجه، رقم: 1098»