53. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((الھاکم التّکاثر)) کے متعلق (تفسیر سورۃ التکاثر)۔
حدیث نمبر: 2178
سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے کہ ”ہلاکت میں ڈال دیا تمہیں زیادہ سے زیادہ (مال) حاصل کرنے (کی خواہش) نے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کہتا ہے کہ میرا مال، میرا مال، اور اے آدمی! تیرا مال کیا ہے؟ تیرا مال وہی ہے جو تو نے کھایا اور فنا کیا، یا پہنا اور پرانا کیا یا صدقہ دیا اور جاری کیا (قیامت کے لئے روانہ کیا)۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2178]