الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح مسلم
تفسیر قرآن مجید
40. اللہ تعالیٰ کے فرمان ((وھو الّذی کفّ ایدیھم ....)) کے متعلق (تفسیر سورۃ الفتح)۔
حدیث نمبر: 2165
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ کے اسی مسلح آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تنعیم کے پہاڑ سے اترے، وہ دھوکہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غفلت کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام پر (حملہ کرنا چاہتے تھے)۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پکڑ لیا لیکن قتل نہیں کیا۔ تب اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو اتارا کہ یعنی وہ اللہ ہے جس نے ان کے ہاتھوں کو تم سے روکا (اور ان کا فریب کچھ نہ چلا) اور تمہارے ہاتھوں سے ان کو روکا (یعنی تم نے ان کو قتل نہ کیا)۔ مکہ کی سرحد میں ان پر فتح ہو جانے کے بعد۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 2165]