سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو، کیونکہ مرغ فرشتے کو دیکھتا ہے۔ اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو ((اعوذ باﷲ من الشّیطٰن الرّجیم)) پڑھو، کیونکہ وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1881]