سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں تھے کہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا۔ ایک ٹکڑا تو پہاڑ کے اس طرف رہا اور ایک اس طرف چلا گیا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گواہ رہو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1538]
حدیث نمبر: 1539
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو حصوں میں چاند کا پھٹنا دکھایا۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1539]