24. فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت جہاد باقی ہے۔
حدیث نمبر: 1186
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں رہی لیکن جہاد ہے اور نیت ہے اور جب تم سے جہاد کو نکلنے کے لئے کہا جائے تو نکلو۔ [مختصر صحيح مسلم/حدیث: 1186]