2. بےفائدہ بہت سوالات کرنا منع ہے اور اسی طرح بےفائدہ سختی اٹھانا اور وہ باتیں بنانا جن میں کوئی فائدہ نہیں۔
حدیث نمبر: 2214
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگ برابر سوالات کرتے رہیں گے یہاں تک کہ یہ بھی کہیں گے کہ اچھا! اللہ تو ہوا جس نے سب کو پیدا کیا، اب اللہ کو کس نے پیدا کیا؟“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 2214]