سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ”ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے تھے“(کتاب: خریدوفروخت کے بیان میں۔۔۔ باب: پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان۔۔۔ میں حدیث گزر چکی ہے اور اس حدیث کے آخر میں کہتے ہیں کہ) بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگوانا اور قسط دریائی تمہاری عمدہ دواؤں میں سے ہیں۔“ اور فرمایا: ”تم اپنے بچوں کو حلق کی بیماری (یعنی خناق) میں تالو دبا کر تکلیف نہ دیا کرو بلکہ قسط کا استعمال کیا کرو۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1967]