سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ہی ایک دوسری روایت میں منقول ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کی کہ یا رسول اللہ! میں آپ کو اپنا نفس ہبہ کرنے آئی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف نظر کی پھر اسے سر سے پاؤں تک غور سے دیکھا پھر اپنا سر نیچا کر لیا .... پھر گزشتہ حدیث پوری بیان کی اور آخر میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو ان (سورتوں) کو زبانی پڑھ سکتا ہے؟ اس نے کہا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جا! میں نے تجھے قرآن یاد ہونے کے عوض میں اس عورت کا مالک بنا دیا۔“(یعنی ان سورتوں کی تعلیم دینا تیرا مہر ہے)۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1846]