15. اللہ عزوجل کا یہ قول ”جن لوگوں نے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم قبول کر لیا“۔
حدیث نمبر: 1625
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب غزوہ احد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو صدمہ پہنچنا تھا پہنچ چکا اور مشرک واپس چلے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دوبارہ آ جانے کے ڈر سے فرمایا: ”کون ہے جو ان کفار کے پیچھے جائے؟“ یہ سن کر ستر صحابہ کرام نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قبول کیا۔ (راوی حدیث عروہ) کہتے ہیں کہ ان میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہما شامل تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1625]