سیدنا عبداللہ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن ہر دغاباز کے لیے ایک جھنڈا ہو گا۔“ ایک راوی کہتے ہیں: ”وہ جھنڈا نصب کیا جائے گا اور دوسرے کہتے ہیں کہ ”وہ قیامت کے دن دکھایا جائے گا جس سے وہ پہچان لیا جائے گا کہ یہ بندہ دغاباز تھا۔“[مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1347]