79. حربی کافر جب دارالسلام میں بغیر امان کے آ جائے تو اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟
حدیث نمبر: 1304
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشرکوں کا ایک جاسوس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اس وقت) سفر میں تھے پس وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے پاس بیٹھ کر باتیں کرنے لگا۔ اس کے بعد وہ چلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے پکڑ لو اور اس کو قتل کر دو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا سامان قاتل کو دلا دیا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1304]