الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
شراکت کا بیان
4. کیا یہ جائز ہے کہ تقسیم میں قرعہ ڈالا جائے؟
حدیث نمبر: 1135
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی مثال جو اللہ کی حدود پر قائم ہو اور (اس کی) جو ان میں مبتلا ہو گیا ہو مثل ان لوگوں کے ہے جنہوں نے ایک کشتی کے حصے بذریعہ قرعہ باہم تقسیم کر لیے تو بعض لوگوں کے حصہ میں اوپر کا طبقہ آیا اور بعض کے حصے میں نیچے کا طبقہ تو جو لوگ نیچے رہتے تھے ان کو جب پانی لینے کی ضرورت ہوتی تھی تو اپنے اوپر والوں کے پاس جاتے پھر ان لوگوں نے یہ کہا کہ کاش! ہم اپنے حصہ میں سوراخ کر لیتے اور (وہیں سے پانی لے لیا کرتے) اپنے اوپر والوں کو تکلیف نہ دیتے۔ پس اب اگر وہ اوپر والے ان نیچے والوں کو ان کے ارادوں کے موافق چھوڑ دیتے ہیں تو سب ہلاک ہو جائیں گے اور اگر وہ ان کے ہاتھ پکڑ لیں گے تو وہ بھی بچ جائیں گے اور سب دوسرے بھی بچ جائیں گے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1135]