ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر (مرض الموت) طاری ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر اپنے منہ پر ڈالنے لگے۔ پھر جب اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گرمی معلوم ہوتی تو اس کو اپنے چہرے سے ہٹا دیتے پھر اسی حالت میں فرمایا: ”یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو کہ انھوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے افعال سے ڈراتے تھے۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 276]