الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
11. جب کسی ایسے کپڑے میں نماز پڑھے جس میں نقش و نگار ہوں اور اس کو دیکھے۔
حدیث نمبر: 245
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی منقش چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر اس کے نقوش کی طرف پڑی۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو فرمایا: میری اس چادر کو ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ابوجہم کی سادہ چادر لا دو کیونکہ اس (منقش چادر) نے ابھی مجھے میری نماز سے غافل کر دیا تھا۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 245]