2592. نبوی منبر کے پائے جنت میں نصب تھے وادئ بطحان جنت کے باغیچے پر ہے
حدیث نمبر: 3960
-" منبري هذا على ترعة من ترع الجنة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا یہی منبر جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے پر ہے۔“ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3960]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2363
حدیث نمبر: 3961
-" قوائم منبري رواتب في الجنة".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے منبر کے پائے جنت میں نصب ہیں۔“ یہ حدیث سیدہ ام سلمہ اور سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3961]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2050
حدیث نمبر: 3962
-" بطحان على ترعة من ترع الجنة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وادی بطحان جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچے پر ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/الجنة والنار/حدیث: 3962]