2533. فرشتے کی تخلیق نور سے، انسان کی مٹی سے اور ابلیس کی آگ سے ہوئی
حدیث نمبر: 3888
-" خلقت الملائكة من نور وخلق إبليس من نار السموم وخلق آدم عليه السلام مما قد وصف لكم".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتوں کو نور سے، ابلیس کو جلا دینے والی آگ سے پیدا کیا گیا اور آدم علیہ السلام کی تخلیق اس چیز سے ہوئی جس کی وضاحت پہلے ہو چکی ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3888]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 458
حدیث نمبر: 3889
-" دفن في الطينة التي خلق منها".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جب ایک حبشی کو مدینہ (کے قبرستان) میں دفن کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس مٹی سے اس کو پیدا کیا گیا تھا، اس میں اس کو دفن کر دیا گیا۔“[سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3889]