الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2501. بادلوں کا بولنا اور ہنسنا
حدیث نمبر: 3854
-" إن الله عز وجل ينشئ السحاب فينطق أحسن النطق، ويضحك أحسن الضحك".
ابراہیم بن سعد کہتے ہیں: مجھے میرے باپ نے بتایا کہ وہ حمید بن عبدالرحمٰن کے ساتھ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے، اتنے میں وہاں سے بنوغفار کے خوبصورت بزرگ، جو کچھ بہرے تھے، کا گزر ہوا۔ حمید نے انہیں بلوا بھیجا، جب وہ آئے تو حمید نے میرے باپ سے کہا: میرے اور اپنے درمیان اس بزرگ کے بیٹھنے کے لیے وسعت پیدا کرو، کیونکہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ وہ آئے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھ گئے۔ حمید نے ان سے کہا: وہ حدیث کون سی ہے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجھے بیان کی ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: بیشک اللہ تعالیٰ بادل پیدا کرتے ہیں، پھر وہ بادل حسین انداز میں بولتے ہیں اور خوبصورت انداز میں ہنستے ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات/حدیث: 3854]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1665