-" سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب، ورجل قام إلى إمام جائر فأمره ونهاه فقتله".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دو بندگان خدا) شہیدوں کے سردار ہیں: (۱) حمزہ بن عبدالمطلب اور وہ آدمی جس نے ظالم حکمران کو ( شریعت کے مطابق) حکم دیا اور ( حرام امور سے) منع کیا، لیکن اس نے اسے قتل کر دیا۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3457]