-" إن من أمتي قوما يعطون مثل أجور أولهم، ينكرون المنكر".
سیدنا عبدالرحمٰن بن حضرمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”میری امت میں ایسے لوگ بھی آئیں گے جنہیں پہلوں کی طرح ثواب ملے گا۔ ( ان کی امتیازی صفت یہ ہو گی کہ) وہ برائی کا انکار کریں گے۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3429]