سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے تورات کی جگہ «طوال سبعه» زبور کی جگہ «مئین» اور انجیل کی جگہ «مثانى» دی گئیں اور «مفصل» سورتوں کے ساتھ مجھے فضیلت دی گئی۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3221]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1480
حدیث نمبر: 3222
-" أعطيت هذه الآيات من آخر البقرة من كنز تحت العرش لم يعطها نبي قبلي (ولا يعطى منه أحد بعدي)".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے عرش کے نیچے ایک خزانے سے سورۂ بقرہ کی آخری آیات دی گئیں، اس قسم کی آیات نہ مجھ سے قبل کسی نبی کو دی گئیں اور نہ میرے بعد کسی کو دی جائیں گی۔“[سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3222]