الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
المناقب والمثالب
فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
2146. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت مبلّغ اور تقسیم کنندہ کی تھی
حدیث نمبر: 3190
-" إنما أنا مبلغ والله يهدي وقاسم والله يعطي، فمن بلغه مني شيء بحسن رغبة وحسن هدى، فإن ذلك الذي يبارك له فيه ومن بلغه عني شيء بسوء رغبة وسوء هدى، فذاك الذي يأكل ولا يشبع".
معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں مبلغ ہوں، ہدایت دینے والا اللہ ہے اور میں تقسیم کرنے والا ہوں، عطا کرنے والا اللہ ہے۔ اگر کسی آدمی کو میری جانب سے کوئی چیز حسن رغبت اور اچھے طریقے کے ساتھ مل جاتی ہے تو اس کے لیے اس میں برکت ہو گی اور اگر کسی کو سوئے رغبت اور برے طریقے کے ساتھ کوئی چیز ملتی ہے تو وہ ایسا آدمی ہے جو کھاتا ہے، لیکن سیر نہیں ہوتا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3190]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1628