-" أعطيت فواتح الكلم وخواتمه، قلنا: يا رسول الله علمنا مما علمك الله عز وجل، فعلمنا التشهد".
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جامع اور خاتم کلمے عطا کیے گئے ہیں۔“ ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو تعلیمات دی ہیں ان میں سے ہمیں بھی کچھ سکھا دیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تشہد سکھایا۔ [سلسله احاديث صحيحه/المناقب والمثالب/حدیث: 3177]