الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاداب والاستئذان
آداب اور اجازت طلب کرنا
1841. زبان کئی گناہوں کا موجب ہے
حدیث نمبر: 2746
-" أكثر خطايا ابن آدم في لسانه".
شقیق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے صفا پہاڑی پر تلبیہ پڑھا اور کہا: اے زبان! خیر و بھلائی پر مشتمل کلام کر، تاکہ تو غنیمت حاصل کر لے۔ تو خاموش رہا کر تاکہ سلامت رہے اور ندامت نہ ہو۔ لوگوں نے پوچھا اے ابو عبدالرحمٰن! یہ کلمات تو اپنی طرف سے کہہ رہا ہے یا کسی سے سنے ہیں؟ انہوں نے کہا: کسی سے نہیں سنے، ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ضرور سنا ہے: ابن آدم کی اکثر خطائیں اس کی زبان کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاداب والاستئذان/حدیث: 2746]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 534