الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الاخلاق والبروالصلة
اخلاق، نیکی کرنا، صلہ رحمی
1666. اللہ تعالیٰ کے اولیا کی صفات
حدیث نمبر: 2496
ـ (إنّ للهِ عباداً ليسُوا بأنْبياءَ ولا شهداءَ، يغبِطُهم الشهداءُ والأنبياءُ يومَ القيامةِ؛ لقربِهم مِنَ الله تعالى ومجلِسهم منه.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ‏‏‏‏وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے بعض بندے ایسے بھی ہیں، ‏‏‏‏جو انبیا ہیں نہ شہداء، ‏‏‏‏لیکن شہدا و انبیاء ان پر رشک کریں گے، اس کی وجہ ان کا اللہ تعالیٰ سے قرب اور اس کے ساتھ مجلس ہو گی۔ ایک اعرابی اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے ان کی صفات بیان کریں اور ان کو واضح کریں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏یہ غیر معروف قبائل کے نامعلوم النسب لوگ ہوں گے، جو اللہ تعالیٰ کے لیے باہم دوستی رکھیں گے اور اسی کے لیے ایک دوسرے سے محبت کریں گے، قیامت کے روز اللہ عزوجل ان کے لیے نور کے منبر رکھے گا۔ دوسرے لوگ خوفزدہ ہوں گے، لیکن ان کو کوئی خوف نہیں ہو گا۔ یہی لوگ اللہ تعالیٰ کے اولیاء ہیں کہ (فرمان الٰہی کے مطابق) جن پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاخلاق والبروالصلة/حدیث: 2496]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 3464