-" إن مطعم ابن آدم قد ضرب للدنيا مثلا، فانظر ما يخرج من ابن آدم وإن قزحه وملحه، قد علم إلى ما يصير".
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کے کھانے نے دنیا کے لئے ایک مثال بیان کی ہے، آپ دیکھیں کہ (کھانا کھانے کے بعد) ابن آدم سے (پائخانے کی صورت میں اس سے) کیا نکلتا ہے، اگرچہ کھانا مسالے دار اور نمکین ہو، وہ جانتا ہے کہ (بالآخر) اس نے کیا ہو جانا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/التوبة والمواعظ والرقائق/حدیث: 2225]