الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان
سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
1350. شہدا کی اقسام
حدیث نمبر: 2053
-" القتيل في سبيل الله شهيد والطعين في سبيل الله شهيد والغريق في سبيل الله شهيد والخار عن دابته في سبيل الله شهيد والمجنوب في سبيل الله شهيد. قال محمد (يعني ابن إسحاق): المجنوب: صاحب الجنب".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: تم کن کو شہد شمار کرتے ہو؟ انہوں نے کہا: جو اللہ کی راہ میں لڑتا ہے اور قتل کر دیا جاتا ہے۔ (‏‏‏‏وہ شہید ہے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب تو میری امت میں شہدا کم ہوں گے (‏‏‏‏حقیقت یہ ہے کہ) اللہ کے راستے میں قتل ہونے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں نیزہ سے مر جانے والا آدمی شہید ہے، ڈوب کر مر جانے والا شہید ہے، اللہ کے راستے میں اپنی سواری سے گر کر مر جانے والا شہید ہے اور اللہ کے راستے میں نمونیا سے مرنے والا آدمی شہید ہے۔ محمد نے اسحاق نے کہا: «مَجْنُوْب» سے مراد «صَاحِب الْجَنْب» ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2053]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1667
حدیث نمبر: 2054
-" من صرع عن دابته في سبيل الله، فهو شهيد".
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کے راستے میں اپنی سواری سے گر کر فوت ہو گیا، وہ شہید ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2054]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2346