-" من خرج حاجا فمات كتب الله له أجر الحاج إلى يوم القيامة، ومن خرج معتمرا فمات كتب الله له أجر المعتمر إلى يوم القيامة، ومن خرج غازيا في سبيل الله فمات كتب الله له أجر الغازي إلى يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو حج کرنے کے لیے نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے قیامت کے دن تک حج کرنے والے کا ثواب لکھ دیتا ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ اس کے لیے قیامت کے دن تک عمرہ کرنے والے کا اجر لکھ دیتا ہے اور جو غازی اللہ کے راستے میں نکلا اور فوت ہو گیا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے قیامت کے دن تک غازی کا اجر لکھ دیتا ہے۔“[سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2050]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 2553
حدیث نمبر: 2051
-" من راح روحة في سبيل الله كان له بمثل ما أصابه من الغبار مسكا يوم القيامة".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ تعالیٰ کے راستے میں چلا تو جتنا غبار اس پر پڑے گا، اسی کے بقدر اسے قیامت کے دن کستوری ملے گی۔“[سلسله احاديث صحيحه/السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان/حدیث: 2051]