قربانی، ذبیحوں، کھانے پینے، عقیقے اور جانوروں سے نرمی کرنے کا بیان
1240. شکار کے احکام
حدیث نمبر: 1857
-" إذا رميت الصيد فأدركته بعد ثلاث ليال وسهمك فيه فكله ما لم ينتن".
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو شکار کو تیر وغیرہ مارتا ہے، لیکن وہ (غائب ہو جاتا ہے اور) تجھے تین دنوں کے بعد ملتا ہے اور تیرا تیر اس میں موجود ہوتا ہے تو جب تک وہ بدبودار (اور متعفن) نہ ہو، اسے کھانے کے لیے استعمال کر لیا کر۔“[سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1857]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 1350
حدیث نمبر: 1858
-" كل ما ردت عليك قوسك".
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری کمان (جس شکار کو) واپس پلٹا دے (یعنی جس جانور کو شکار کر لے) اسے کھا لے۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عمرو، سیدنا ابوثعلبہ خشنی، سیدنا عقبہ بن عامر اور سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہم سے روایت کی گئی ہے۔ [سلسله احاديث صحيحه/الاضاحي والزبائح والاطعمة والاشربة والعقيقة والرفق بالحيوان/حدیث: 1858]