الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سلسله احاديث صحيحه
सिलसिला अहादीस सहीहा
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة
خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
984. فتح مکہ کے بعد بیعت اسلام پر ہو گی نہ کہ ہجرت پر
حدیث نمبر: 1407
-" لا، بل يبايع على الإسلام، فإنه لا هجرة بعد الفتح، ويكون من التابعين بإحسان".
سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنا ایک بھتیجا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تاکہ وہ ہجرت پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر سکے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اب صرف اسلام پر بیعت ہو گی کیونکہ فتح مکہ کے بعد ہجرت باقی نہیں رہی، اب وہ (ان کی) پیروی کرنے والوں میں سے ہو گا۔ [سلسله احاديث صحيحه/الخلافة والبيعة والطاعة والامارة/حدیث: 1407]
سلسله احاديث صحيحه ترقیم البانی: 290