ابواسحق فرماتے ہیں میں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے سنا وہ فرماتے تھے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد والے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سینہ کشادہ اور چوڑا تھا، آپ کے بال کانوں کی لو تک لمبے تھے۔ آپ سرخ جوڑا پہنے ہوئے تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حسین کوئی بھی نہیں دیکھا۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي خَلْقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 3]
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» : «صحيح بخاري (5848، 3551)، صحيح مسلم (2337)»