الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:
کتاب سنن نسائي تفصیلات
سوانح حیات:
امام نسائی رحمہ اللہ
كتاب مناسك الحج
کتاب: حج کے احکام و مناسک
157. بَابُ: مَسْحِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ
157. باب: طواف میں رکن یمانی اور حجر اسود پر ہاتھ پھیرنے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَمْ أَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مِنَ الْبَيْتِ إِلَّا الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ". عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں یمانی رکنوں ۱؎ کے علاوہ کسی اور چیز پر ہاتھ پھیرتے نہیں دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2952]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 59 (609)، صحیح مسلم/الحج 40 (1267)، سنن ابی داود/المناسک 48 (1874)، (تحفة الأشراف: 6906)، مسند احمد (2/89، 120) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ : اس سے مراد رکن یمانی اور حجر اسود ہے حجر اسود کو یمانی تغلیباً کہا گیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
Back