عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں پر، اور انہیں سجدہ گاہ بنانے اور ان پر چراغاں کرنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 2045]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الجنائز 82 (3236)، سنن الترمذی/الصلاة 122 (320)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 49 (1575) مختصراً، (تحفة الأشراف: 5370)، مسند احمد 1/229، 287، 324، 737 (ضعیف) (اس کے راوی ”ابو صالح باذام مولی ام ھانی‘‘ ضعیف اور مدلس ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3236) ترمذي (320) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 336