سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دسترخوان پر کبھی صبح اور شام کے کھانے میں روٹی اور گوشت اکٹھا نہیں دیکھا گیا مگر جبکہ اور لوگ (مثلاً مہمان وغیرہ) ساتھ شامل ہوں عبداللہ کہتے ہیں: بعض محدثین کے نزدیک «صفف» کا معنی ”ہاتھوں کا زیادہ ہونا ہے۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 377]
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» : «مسند احمد (270/3)» اس روایت کی سند قتادہ رحمہ اللہ کے عن کی وجہ سے ضعیف ہے اور اس کا ایک ضعیف شاہد 369 نمبر پر یعنی حدیث نمبر 72 سے پہلے گزر چکا ہے۔