سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک عورت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہنے لگی مجھے آپ سے کوئی کام ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینے کے جس راستے پر چاہو بیٹھ جاؤ، میں بھی تیرے پاس بیٹھ جاؤں گا۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي تَوَاضُعِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «سنن ابي داود (4818) نحو المعنيٰ مطولا وسنده صحيح.»