حرام بن معاویہ اپنے چچا سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گھر میں نفلی نماز پڑھنے اور مسجد میں نفلی نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا (کہ کہاں افضل ہے) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیکھتے ہو کہ میرا گھر مسجد کے کتنا قریب ہے اور مجھے اپنے گھر میں نماز پڑھنا، مسجد میں پڑھنے سے زیادہ پسند ہے مگر فرض نماز کا حکم اور ہے۔“[شمائل ترمذي/بَابُ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي الْبَيْتِ/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: «حسن» : «سنن ابن ماجه (1378)» فائدہ: علاء بن الحارث سے معاویہ بن صالح کا سماع قبل از اختلاط ہے۔ واللہ اعلم