سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر میں تشریف لے جاتے تو اپنی دائیں ہتھیلی اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور یوں دعا کرتے: «رب قني عذابك يوم تبعث عبادك»”اے اللہ! جس دن تو اپنے بندوں کو (حشر میں) زندہ کرے تو مجھے اپنے عذاب سے محفوظ رکھنا۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 253]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «السنن الكبريٰ للنسائي (10591)» روایت مذکورہ میں اگرچہ ابواسحاق السبیعی مدلس ہیں، لیکن سنن ترمذی (3398) اور مسند الحمیدی (444) میں اس کے صحیح شواہد ہیں، جن کے ساتھ یہ روایت بھی صحیح ہے۔
ابوعبیدہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مذکورہ بالا حدیث کی مثل روایت کی ہے اور اس میں «يوم تبعث عبادك» کے بجائے «يوم تجمع عبادك» کے الفاظ ہیں کہ ”جس دن تو اپنے بندوں کوجمع کرے گا۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 254]
تخریج الحدیث: «صحيح» : «السنن الكبريٰ للنسائي (10591)» روایتِ مذکورہ میں اگرچہ ابواسحاق السبیعی مدلس ہیں، لیکن سنن ترمذی (3398) اور مسند الحمیدی (444) میں اس کے صحیح شواہد ہیں، جن کے ساتھ یہ روایت بھی صحیح ہے۔