سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے فرمایا: میں نے توراۃ میں پڑھا کہ کھانا کھانے کے بعد وضو کرنا (اصطلاحی وضو مراد نہیں بلکہ ہاتھ دھونا اور کلی کرنا مراد ہے) برکت کا سبب ہے، یہ بات میں نے نبی اکرم صل اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کی، تو رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد وضو کرنا برکت کا باعث ہے۔“ یہ حدیث صرف قیس بن ربیع کے طریق سے پہچانی جاتی ہے اور وہ حدیث میں ضعیف ہے۔ [شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ الطَّعَامِ/حدیث: 186]
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» : «سنن ترمذي: 1846. وقال: وقيس يضعف فى الحديث . سنن ابي داود: 3761 وقال ابوداود: وهو ضعيف .» اس روایت کا راوی قیس بن الربیع جمہور محدثین کے نزدیک بُرے حافظے کی وجہ سے ضعیف تھا، لہٰذا یہ سند ضعیف ہے۔ نیز دیکھئے: [ انوار الصحيفه ص 123 ]