سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے جو کی روٹی کا ایک ٹکڑا لیا اور اس پر کھجور رکھ کر فرمایا: ”یہ اس روٹی کا سالن ہے اور تناول فرما لیا۔“[شمائل ترمذي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» : «سنن ابي داود: 3830،3260» اس روایت کی سند یزید بن ابی امیہ الاعور مجہول کی وجہ سے ضیعف ہے۔ دیکھئیے: [تقريب التهذيب:7690] اور [انوار الصحيفه ص 119]